چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سعودی عرب کے گرینڈ مفتی کے مابین سعودی عرب میں ملاقات ہوئی۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا پاکستان امن اور استحکام کے اقدامات کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔پاکستان بین العقائد ڈائیلاگ، مفاہمت کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، اور باہمی احترام کے جذبے پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کا جدید دور کے چیلنجرز کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ برداشت اور تحمل کے فروغ کے لیے گرینڈ مفتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ مذہبی تعلیم اور ماہرین کے وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔سعودی عرب کی مہمان نوازی اور ثقافت کی تعریف کی اور گرینڈ مفتی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔