دوحہ میں او آئی سی کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کا بدعنوانی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا دوسرے وزارتی اجلاس سے خطاب

دوحہ میں او آئی سی کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کا بدعنوانی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے انسداد بدعنوانی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دوسرے وزارتی اجلاس سے خطاب فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ وفاقی وزیر قانون نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم اور نسل کشی کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سینیٹر تارڑ نے بدعنوانی کے خلاف اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ بدعنوانی معاشی ترقی کیلئے نقصان کا باعث ہے، اعظم نذیر تارڑ بدعنوانی سے عوامی اعتماد ختم کرتی ہے جبکہ یہ غربت کے خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر قانون اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مضبوط قومی فریم ورک، بین الاقوامی تعاون اور انسداد بدعنوانی کے معیارات کی پابندی ضروری ہے۔ اعظم نذیر تارڑ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے او آئی سی کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پاکستان کی قیادت پر روشنی ڈالی انہوں نے مکہ المکرمہ کنونشن کو تیزی سے حتمی شکل دینے پر اطمینان کا اظہار کیا جو احتساب اور شفافیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بنیادی معاہدہ ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے اجلاس کے موقع پر مکہ المکرمہ کنونشن پر پاکستان کے باضابطہ دستخط پر روشنی ڈالی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی معاہدہ بدعنوانی کے طریقوں کا پتہ لگانے، تفتیش کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم کام انجام دے گا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بہتر تعاون، استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعاون کے ذریعے بدعنوانی سے پاک مستقبل کی تعمیر میں پاکستان کی مستقل حمایت کی توثیق کی