ڈی -8 سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے مصر کے شاہی محل پہنچنے پر صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہبازشریف کاخیرمقدم کیا۔ وزیراعظم 11 ویں ڈی -8 سمٹ سے خطاب کریں گے جس کا موضوع ’’نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل‘‘ہے۔ شاہی محل آمد کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔وزیراعظم نے ڈی -8 ممبران سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا اور ان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔