آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری کشمکش کا بلآخر حل نکال لیا۔ کرکٹ کی معتبر ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی کا معاہدہ ہوگیا۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں منظوری لی جائے گی،تین سال تک پاکستان اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔ چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا نیوٹرل وینیو پر ہوگا،ل۔ پاکستان 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔ کرک انفو کے مطابق2028 کا خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں ہوگا جبکہ بھارت کے نیوٹرل وینیوز کا انتخاب پاکستان کرے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتے ہیں چیمپئنزٹرافی کے بارے قیاس آرائیاں بھی جلد ختم ہوجائیں گی۔میچزکیلئےدبئی اور سری لنکا کے ویونیو ابھی فائنل نہیں ہوئے۔چیمپئنز ٹرافی کےشیڈول کا اعلان جلد ہوجائے گا۔