کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، کھیل کو کھیل ہی رہنا چاہیے۔ پہلے دن سے پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ یہ باتیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےگورننگ بورڈ سےخطاب کرتے ہوئے کیں۔
اسلام آباد میں ہونےوالے اجلاس میں گورننگ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔گورننگ بورڈ کے اراکین نے چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کوسراہا۔ محسن نقوی نے کہاچیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے جس پرکوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ایونٹ سی پہلے اسٹیڈیم تیار کرلیے جائیں گے۔