اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلاموفوبیا پر روس کے مؤقف کو سراہا اسپیکر سردار ایاز صادق کا مقدس مذہبی شخصیات کے احترام پر صدر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم

اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلاموفوبیا پر روس کے مؤقف کو سراہا اسپیکر سردار ایاز صادق کا مقدس مذہبی شخصیات کے احترام پر صدر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ماسکو کیتھیڈرل مسجد کا دورہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کونسل آف مفتیان کے نائب چیئرمین جناب دامیر مخیتدینوف سے ملاقات کی اسپیکر نے روس کے مسلم دنیا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا۔ اسپیکر نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے روس کے مؤقف اور مقدس مذہبی شخصیات کے احترام پر صدر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ اسپیکر نے روس میں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی بھی تعریف کی۔ فلسطین کے مسئلے پر دونوں فریقین نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے مذہبی و ثقافتی شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمانی وفد کے ہمراہ 27 نومبر سے 29 نومبر 2024 تک اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں