جھل مگسی خوشیاں ماتم میں تبدیل کوٹڑہ سے شادی کے بعد بارات سے آگے کچھ فاصلے پر موٹرسائيکل پر آنے والے والے تین افراد کو پتری کے علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر قتل کر دیا قتل کی وجہ مبینہ طور رشتہ کا تنازعہ بتایا جارہا ہے… ورثاء نے قتل کا الزام اپنے کزن محمد یعقوب اور اور انکے بھائیوں پر لگایا ہے واقعہ کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی تینوں مقتولین کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دی گئیں قتل ہونے والے دو افراد دولھے کے سگے بھائی تھے ایک ایف سی اہلکار فداحسین اور زاکر حسین ولد محراب خان قوم لاشاری (ر) ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری مولا بخش لاشاری کے بھتیجے اور تیسرا مصری عرف بابل خان محمد حسنی انکا داماد تھا موقع پر جانبحق ہو گئے… واقعہ سے متعلق تفتیش لیویز جھل مگسی کر رہی ہے