اسلام آباد کے چاروں اطراف حصار راستے بند محسن نقوی کا فضائی دورہ شرپسند گرفتار پولیس کا فلیگ مارچ موبائلُ سروس اور ڈیٹا سروس جزوی بحالُ قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ

وفاقی دارلحکومت میں سڑکیں بند،ہوٹلز ہاسٹل بس اڈے خالی،لوگ پریشانی سے دوچار ہیں گرفتاریاں بھئ جاری ہیں۔۔

چبھیس نمبر چنگی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بحال،انٹرنیٹ بند،راستے بھی بند

چبھیس نمبر چنگی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بحال،انٹرنیٹ بند،راستے بھی بند

اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد۔ راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں شہروں کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوابی۔ پتھر گڑھ۔ موٹر وے پر بھی مجموعی صورتحال کا فضائی مشاہدہ کیا


وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق امن عامہ یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ محسن نقوی

پولیس۔ ایف سی اور رینجرز کے افسر اور جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محسن نقوی

حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔ محسن نقوی

شر پسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی


کسی کو دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محسن نقوی

انتظامیہ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ محسن نقوی

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث شہر کے زیادہ تر مقامات کیننٹرز لگا کر بند کیے گئے ہیں۔۔۔۔،،26 نمبر چونگئ کے اطراف سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ مکمل بند جبکہ موبائل فون سروس جزوی بحال ہے،،ترنول اور مضافات میں پولیس کے ساتھ رینجرز،ایف سی بھئ تعینات ہے۔۔۔۔

ڈی چوک پہ جماعت اسلامی کے رہنما سے ایس ایچ او کی بدکلامی کا معاملہ جماعت اسلامی کا سخت ردعمل ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں اسلم سے ایس ایچ او کی ڈی چوک پہ بدکلامی شرمناک ہے میاں اسلم اسلام آباد کے عوامی نمائندے اور سابق ممبر قومی اسمبلی ہیں میاں اسلم شہر میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں میاں اسلم کو شہر کے کسی چوک چوراہے میں جانے کے لیے پولیس کی اجازت درکار نہیں معمولی پولیس افسر کی بدتمیزی ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں اسلام آباد پولیس اپنے رویے پہ نظر ثانی کرے بصورت دیگر جماعت اسلامی کی ردعمل پہ پی ٹی آئی کو بھول جائے گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کا معاملہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں اور سرکاری ملازموں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی شناختی کارڈ اور سرکاری کارڈ دکھانے کے باجود پولیس نے تشدد کیا ،ملازمین قیدی وین میں لاتوں مکوں کے ساتھ دھکیل کر قیدی وین میں منتقل کیا،شہری ہمارے موٹر سائیکل کاغذات ہونے کے باوجود پولیس نے تھانے بند کردیے ،شہری پولیس کی جانب سےتعداد پوری کرنے کے لیے عام شہریوں کی گرفتاریاں جاری

راولپنڈی

سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر علی خان نے کی،

فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کا قیام اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے،

امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، سی پی او

امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، سی پی او

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، سی پی او

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی سٹی اور چکری سے اڈیالہ جیل جانے والے راستے بھی بند کر دیئے گئے اڈیالہ جیل جانے والے راستوں کو4مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا خواجہ کارپوریشن چوک سے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والا راستہ دونوں اطراف سے بند جراحی سٹاپ پر بھی کنٹینرز لگا کر اڈیالہ جیل کی جانب جانے کی راستہ بند داہگل پولیس ناکہ پر بھی کنٹینرز لگا کر اڈیالہ جیل جانے کے راستہ بند چکری روڈ سے گورکھپور کی طرف سے اڈیالہ جیل کی جانب آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا 4مقامات سے اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کرکے پویس نفری تعینات کر دی گئی

آئی جی اسلام آباد کی میڈیا سے گفتگو آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،علی ناصررضوی اسلام آباد کے عوام اور ان کی املاک کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری یے،علی ناصررضوی اگر کسی جگہ کوئی روڈ بند ہے تو اس کے ساتھ دوسرا راستہ کھلا رکھا گیا ہے،علی ناصررضوی ایئرپورٹ سے بھی یہ تصدیق ہوئی ہے کہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے،آئی جی اسلام آباد رکاوٹیوں سے سڑکیں مکمل طور پر بلاک نہیں ہے،علی ناصررضوی سی ٹی او نے ایک متبادل روٹ پلان دیا ہے تا کہ شہریوں کو مسئلہ نا ہو،،علی ناصررضوی کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ بھی سامنے ہے،آئی جی اسلام آباد قوانین کے تحط پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے،آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی ریل وے سٹیشن پر مسافروں کی تعداد میں اصافہ ہو گیا سینکڑوں مسافر راولپنڈی ریل وے سٹیشن پر موجود اسلام آباد اور راولپنڈی سے اپنی منزلوں کو جانے والے مسافر پھنس کر رہ گئے راولپنڈی ریل وے سٹیشن پر ٹرینوں کی تعداد کم جبکہ مسافروں کہ تعداد میں اضافہ ہو گیا مسافروں کی بڑھتی ہوئی پریشانی میں کوئی پرسان حال نہیں

بارہ کہو سے اسلام آباد داخل ہونے کے لیے مری روڈ ٹریفک کے لیے جزوی بحال بنی گالہ سے مری روڈ کے ذریعے اسلام آباد داخلے کا راستہ بند کشمیر چوک سے سرینا کی طرف جانے والی شاہراہ بھی گاڑیوں کے لیے بند،موٹرسائکل سوار کو گزرنے کی اجازت

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پشاور موٹروے ٹول پلازا سٹاف کیبن چھوڑ کر دفتر چلے گئے۔

اینکر ریڈ

موٹروے ٹول پلازہ پر سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ٹول پلازا پر ٹیکس ادا کیے بغیر موٹروے پر جانے لگیں۔ ٹول پلازاسٹاف ہمیں ہدایات جاری کی گئیں کہ ٹول پلازا چھوڑ کر چلے جائیں۔

سوات:اسلام اباد میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی کا قافلہ روانہ سوات:قافلہ صوبائی وزیر فضل حکیم کے قیادت میں روانہ ہوگیا سوات:قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک سوات:قافلہ چکدرہ انٹر چینج پہنچ کر دیگرعلاقوں کے کارکنان شامل

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ تمام قافلے پہلے صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور پھر اسلام آباد کی طرف ایک بڑی ریلی کی صورت میں نکلیں گے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع مانسہرہ ، سوات ، باجوڑ ، مردان ، نوشہرہ ، ملاکنڈ اور خیبر کے قافلے صوابی ریسٹ آیریا کی جانب روانہ جبکہ صوبہ کے جنوبی اضلاع کے قافلے ڈی آئی خان ، ٹانک ، وزیرستان سے روانہ ہو کر ہکلہ انٹر چینج کی جانب رواں دواں ہیں۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی قافلہ ابھی تک روانہ نہیں ہوا جبکہ ہری پور سے عمر ایوب کارکنان کی تعداد مکمل کرنے ناکامیاب ہونے پر کارکنان واپس لوٹ گئے ۔ دوسری جانب قافلوں کو روکنے کیلئے جی ٹی روڈ سے اٹک کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر رستہ بند کیا گیا ہے، اٹک کے مقام پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے شیلنگ سے نمٹنے کیلئے ریلی کے ہمراہ دو بڑے بڑے پنکھے تیار کر رکھے ہیں جو پولیس کی شیلنگ کی صورت میں ہوا کا رخ پولیس کی جانب موڑ دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کےلئے قافلے روانہ ایبٹ آباد کے داخلی وخارجی راستے بند مسافروں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پی ٹی آئی احتجاجی تحریک میں سرکاری ملازمین بھی پیش پیش….انصاف ڈاکٹرز فورم کی 12 ایمبولینسز و دیگر گاڑیاں ادویات سمیت پشاور ٹول پلازہ پہنچ گئیں

تحصیل مئیر عمرامین گنڈاپور کی اسلام آباد روانگی پر میڈیا ٹاک ڈی آئی خان: اسلام آباد دھرنے کیلئے ڈیرہ ڈویژن سے تحصیل مئیر کی قیادت میں قافلے ڈی آئی خان: ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان کے قافلے سی پیک یارک انٹرچینج سے اسلام آباد جائیں گے ڈی آئی خان: پولیس والے شہریوں کو سیکورٹی دیں انکا کام شہری کو تحفظ دینا، عمرامین ڈی آئی خان: ڈی پی او اٹک کو کہتا ہوں آپ اپنے ملازمین کو استعمال نہ کریں، ہمت ہے تو سامنے آئو، عمرامین ڈی آئی خان: آپ لوگوں کے چہرے ہمارے سامنے آچکے ہیں آپ چاند پر نہیں بستے، عمرامین ڈی آئی خان: ہم اٹک آرہے ہمارا انتظار کرنا، عمرامین ڈی آئی خان: ہمارا منہ ڈی چوک کی طرف ہے ہرحال میں پہنچنا ہے، عمرامین ڈی آئی خان: اس وقت تک لڑیں گے جب تک منزل کی طرف نہیں پہنچتے ، عمرامین ڈی آئی خان: رکاوٹیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمرامین ڈی آئی خان: جب بھی کال سائوتھ ریجن سب سے پہلے ڈی چوک پہنچا، عمرامین ڈی آئی خان: پنجاب پولیس اور رینجرز کو کہتا ہوں آپکی جنگ دہشت گردوں کے ساتھ نہ ہمارے خلاف ہے، عمرامین ڈی آئی خان: سیکورٹی اداروں کی لڑائی دہشت گردوں کے ساتھ ہے، عمرامین ڈی آئی خان: مینڈیٹ چوروں کی غلامی چھوڑ دیں، عمرامین ڈی آئی خان: ہم نہتے ہوتے ہیں آپکی مار کے باوجود ڈی چوک پر پہنچتے ہیں، عمرامین ڈی آئی خان: اٹک کے ڈی پی او کی ٹک ٹاک دیکھی ہے ہمت ہے تو خود سامنے آنا، عمرامین ڈی آئی خان: ہم انشاء اللہ آرہے ہیں عمران خان کو رہا کروا کر جائیں گے، عمرامین