بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ملزمان کی جانب سے اج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کروائے

راولپنڈی بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ملزمان کی جانب سے اج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کروائے گئے عدالت نے سماعت کل 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان سے سوالناموں پر جواب طلب کر لیا ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،اج کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل سےعدالت پیش کیا گیا ملزمان کی جانب سے عثمان گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے سماعت کے دوران ملزمہ بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئی طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائرہوئی منظور کرلی گئی وکلاء صفائی نے 16 گواہان کی لسٹ پیش کردی،عدالتی گواہ کے طور پر طلب کرنے کی استدعا کی نیب وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی کو عدالتی گواہ کے طور پر طلب کرنے کا اختیار عدالت کا ہےاس درخواست پر اعتراض نہیں لیکن عدالت اسے مناسب وقت کے لیے رکھ لے،ضابطہ فوجداری کے مطابق گواہان کی شہادت مکمل ہونے پر ملزمان سوالات کے جواب دیتے ہیں،قانون کے مطابق ملزمان سے 342 کے سوال ناموں پر جواب طلب کیے جائیں،ملزمان کے پاس ابھی اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا حق بھی ہے،اس وقت 16 گواہان کو طلب کرنے کا مقصد صرف کیس کو طول دینا ہے،عدالت نے وکلاء صفائی کی گواہان طلب کرنے کی درخواست کو مناسب وقت پر سماعت کے لئے رکھ لیا نیب وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملزمہ بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر پیش کی گئی درخواست پر بھی اعتراض نہیں،تاہم قانون کے مطابق درخواست کے ساتھ پلیڈر مقرر کیا جائے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئ