کم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار


ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار تفتیش شروع کردی گئی

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت عثمان اور عبد المعز کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ملزمان نے کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں ملزمان نے مذکورہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیاترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان ان ویڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے