اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے،تحریری حکم نامہ ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف،مرتضی طوری،زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی،فیصلہ تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،فیصلہ غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں،تحریری فیصلہ کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے