کراچی گلستان جوہر کے اسکول میں 6 سالہ گونگے بچے پر ٹیچرز کے مبینہ تشدد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی گلستان جوہر کے اسکول میں 6 سالہ گونگے بچے پر ٹیچرز کے مبینہ تشدد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈری ہبلیٹیشن کمپلیکس کے دو ٹیچرز کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ vo رپورٹ کے مطابق مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہبلیٹیشن کمپلیکس میں پڑھتا ہےصبح میں اپنے بچے کو اسکول چھوڑنے آیا اور اسے مس آمنہ کے حوالے کیا، صبح9سے ساڑھے10بجے تک بیٹے کی کلاس تھی، میں چھٹی کے انتظار میں باہر ہی بیٹھ گیا متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ 10بج کر45منٹ پر چھٹی ہوئی تو جون نامی ٹیچر نے بیٹے کو میرے حوالے کیا تو میری بیوی نے دیکھا کہ بیٹے کے جسم کے مختلف حصوں پر مار پیٹ کے نشانات تھے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کے دونوں بازوؤں اور پیٹ پر مار پیٹ کے واضح نشانات موجود تھے، ہم نے دونوں ٹیچروں آمنہ اور جون سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ ٹال مٹول کرنے لگے پولیس کے مطابق گلستان جوہر تھانے مقدمہ درج ہونے کے بعد ایسٹ زون پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں