آئینی بینچز کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، کمیٹی نے 14 نومبر سے آئینی مقدمات سننے کیلئے بینچ تشکیل دے دیا،پرانے زیر التوا آئینی مقدمات کو ترجیح دی جائے گی، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی بینچز کمیٹی کا اجلاس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس کا مقصد آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا، اجلاس میں جسٹس جمال خان مندو خیل نے شرکت کی، جسٹس محمد علی مظہر کراچی سے ٹیلی فونک کال کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران رجسٹرار کی جانب سے کمیٹی کو زیر التوا آئینی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پرانے زیر التوا آئینی مقدمات کو ترجیح دی جائے گی، 14 اور 15 نومبر کو جسٹس عائشہ ملک دستیاب نہیں ہوں گی، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14، 15 نومبر کو تمام دستیاب ججز پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق رجسٹرار کو بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی اسلام آباد واپسی کے بعد کمیٹی کا آئندہ اجلاس 13 نومبر کو ہوگا۔