آزادکشمیر کے وزیر سیاحت و معدنیات سردار فہیم اختر ربانی کے خلاف اپنے ہی آبائی تھانہ میں مقدمہ درج

آزادکشمیر کے وزیر سیاحت و معدنیات سردار فہیم اختر ربانی کے خلاف اپنے ہی آبائی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ میں ڈی ایس پی اور تھانہ کے اے ایس آئی بھی ملزم نامزد کیے گے ھیں ۔ مقدمہ بلوچ تھانہ میں درج کیا گیا. وزیر حکومت فہیم ربانی ڈی ایس پی سردار فاروق اے ایس آئی الیاس کے خلاف تشدد کی دفعات میں ایف آئی آر درج ہو گئی ۔ پولیس تھانہ بلوچ نے چار بیاڑ اور بلوچ تھانے میں صدر انجمن تاجران تراڑکھل سردار شبیر اور انکے ساتھیوں پر تشدد کیا تھا . مقدمہ عدالت العالیہ ازاد کشمیر کی طرف سے رٹ پٹیشن خارج ہونے کے بعد درج ہوا ۔ وزیر حکومت فہیم اختر ربانی نے جسٹس اف پیس/ سیشن جج پلندری، سدھنوتی کے ایف۔آئی۔آر درج کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا. ڈی۔ایس۔پی سدھنوتی اور اے۔ایس آی الیاس نے سپریم کورٹ آزادکشمیر میں اپیل کی تھی جو خارج ھو گئی. بالآخر پولیس کو اپنے افیسران اور وزیر حکومت کے خلاف ایف۔ آئی۔ آر درج کرنا پڑ گئی۔ ابھی تک وزیر حکومت اور پولیس افیسران کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ۔