تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور اور پارٹی کے مرکزی رہنما عاطف خان ایک دوسرے کے خلاف کھول کر سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور اور پارٹی کے مرکزی رہنما عاطف خان ایک دوسرے کے خلاف کھول کر سامنے آگئے، عاطف خان کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کا نوٹس بھیجنے پر عاطف خان سیخ پا ہوگئے تھے، عاطف خان نے الزام عائد کیا تھا کہ کہ مجھے پتہ ہے کہ ان کے خلاف نوٹس کس کے کہنے پر ملا ہے اور وہ کیا حاصل کرناچاہتا ہے، معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں عاطف خان آپ کی حیثیت کیا ہے اینکرریڈ مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعلی، علی امین گنڈا پور، پی ٹٰی آئی رہنما عاطف خان کے الزامات کا جواب دے رہا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عاطف خان پہلے چیز کی تصدیق کرلیا کریں، عاطف خان آپ حیثیت کی باتیں نہ کریں، آپکی منہ سے اچھی نہیں لگتی، دھمکیوں سے کوئی نہیں ڈرتا، یہ بدمعاشی کی بات نہیں، میبنہ آڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور عاطف خان کو کہہ رہے ہیں کہ آپ کی یہ حیثیت ہے کہ آپ اتنے اہم نہیں، انٹی کرپشن میں تمھارے خلاف جو انکوائری شروع ہوئی یہ کوئی اور ہے وہ نہیں جو آپ کہانی بتا رہے، انکوائری میں آپ جاکر جواب دیں گے، میں نے پہلے بھی آپکو برداشت کیا۔۔۔