لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا اور پی ٹی ائی پی کے مرکزی وائس چیئرمین مظفر سید آج جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مظفر سید آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو خیر باد کہہ کر جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہوجائیں گے ۔وہ اج صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کے دورہ لویردیر کے موقع پر تیمرگرہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے، مظفرسید ایڈوکیٹ دو دفعہ رکن صوبائی اسمبلی،چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کونسل اور سابق وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، وہ دو دفعہ جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر وہ رکن صوبائی اسمبلی رہے وہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی شامل رہے تا ہم اختلافات کے بعد انہوں نے اپنی راستے جدا کر لی، گزشتہ عام انتخابات میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر پارلیمنٹرین کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تاہم شکست سے دوچار ہوئے، جے یو آئی ف میں انکی شمولیت پر جمعیت کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ،