اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں دو مسلح ملزمان کی ڈکیتی کی واردات،ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار گولی لگنے سے زخمی جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب اسلام کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ملزمان ایک ہوٹل میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے۔15پر اطلاع ملتے ہی ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے۔ملزمان اور اسلام آباد ڈولفن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگئےزخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل مزمل خالد کے نام سے ہوئی۔125موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی عمریں 20سے22 سال کر درمیان ہیں