9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی آئی اے کو خریدنے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے کا خریدا تو نام پی آئی اے ہی رکھیں گے۔ 9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے اور جلسے میں قرارداد پاس کریں گے اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم حکومت کو قرار دے دیا۔ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی۔اب دوبارہ سے پھیلی دہشتگردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مقابلہ جاری رہے گا۔مریم نواز کی طبیعت کی خرابی کے سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں مریم کو اتنا فالو نہیں کرتا۔ نوٹ: ساٹ اٹیچمنٹ میں موجود ہے ۔۔۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا امن وامان کی صورتحال پر جواب۔۔ آپ تاریخیں چیک کر لیں ہمارے وقت میں حالات کنٹرول میں تھے پی ڈی ایم کی حکومت میں دہشت گردی پھیلی اور امن امان خراب ہوا فورسز مقابلہ کر رہی ہیں اور مقابلہ جاری رہے گا صحافی کے وزیر اعلی پنجاب کے لندن جانے کے سوال پر کہا کہ میں اسکا فالو اپ نہیں کرہا ہوں کیونکہ وہ میرے لئے اہم نہیں آپکو ٹینشن زیادہ ہے آپ انکے لئے دعا کریں