*کوئٹہ میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر ر کھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکا روں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا جبکہ مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کی ٹیم کر رہی ہے۔

مشرقی باٸی پاس /دھماکہ/ سول ہسپتال و ٹراما سینٹر کوٸٹہ اپڈیٹ

مشرقی باٸی پاس بارکزٸی ٹاون دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 12 ہو گٸی ہیں۔ زخمیوں کو ابتداٸی شعبہ حادثات سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا
1.عبدالحفیظ ولد عبدالحمید
2.محمد عیسی
3.قدیر احمد ولد عبدالرحیم
4.نعمت
5.عبدالقدیر
6.دین محمد ولد عبدالخالق
7.خلیل احمد ولد عبدالخالق
8.نسیم
9.حسنین
10.سیف اللہ ولد محمد شریف
11.نعمت ولد حاجی محمد افضل
12.عبدالقاہر ولد فدا عبدالظاہر