‎حویلی لکھا کے نواحی علاقہ میں با اثر افراد نے اپنے ڈیرے پر عدالت لگا لی بدترین تشدد کے بعد غریب ادمی کے کان کاٹ دیے

حویلی لکھا کے نواحی علاقہ میں با اثر افراد نے اپنے ڈیرے پر ہی اپنی عدالت لگا لی بدترین تشدد کے بعد غریب ادمی کے کان کاٹ دیے حویلی لکھا کے نواحی علاقہ تربت شاہ حسین میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش ایا مقامی باثر ذمہ دار نے اپنے ڈیرے پر ہی عدالت قائم کر دی مقامی کسان محبوب احمد ولد حاجی کریم کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے کان کاٹ دیے با اثر ذمیدار کا تعلق مڑھا شریف سے ہے مقامی افراد کے مطابق وجہ عناد زمین کا ٹھیکہ لیٹ دینے پر ہوا اس انسانیت سوز واقع کی اطلاع جب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اوکاڑا کو ملی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو زمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا مقامی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے متاثرہ شخص علاج معالجہ کے لیے آر ایچ سی بصیرپور میں داخل کر دیا گیا ہے