)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج فتح جنگ بھی تعلیم کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج فتح جنگ کے یوم والدین کے موقع پربطور میں مہمان خصوصی کیا،اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کیڈٹ کالج فتح جنگ کانتیجہ تمام کیڈٹ کالجز سے بہتررہاجس کے لئے وہ طلبہ اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ طلبہ اپنے مستقبل کی بہتری کے لیئے ،ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اسی کے ذریعے وہ زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں،ان پر سب سے زیادہ حق اس علاقے کا ہے جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں اورکیڈٹ کالج فتح جنگ کوگورنر ہاؤس سے ہر ممکن تعاون حاصل ہوگا،انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں،طلبہ نے جمناسٹک اور دیگر جسمانی ورزشوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا،تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔