بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بشری بی بی کی طبیعت ناسازی کے باعث حاضری سے استثنی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج کی سماعت ملتوی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت پیش نہ ہوئے۔ وکلاء صفائی نے ایک ہفتہ کیلئے اس کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشری بی بی آج کی سماعت میں موجود نہیں اور ان کے کونسل بھی دستیاب نہیں ہیں، جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عدالت نے بشری بی بی کی استثنی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کے تفتیشی آفیسر پر آج بھی جرح نہ ہو سکی۔