بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرا دی

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرا دی،فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی،فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے،بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چودھری سے بغل گیر رہے،سرگوشیاں کرتے رہے تھے