شامی صدر بشارالاسد کے دمشق چھورنے کی اطلاعات، ترجمان کی تردید

شام کے دارالحکومت دمشق پر خوف اور غیریقینی کے سائے منڈلانے لگے۔ خبرایجنسی کے مطابق بشارالاسد کے دمشق چھورنے کی اطلاعات ہیں۔شامی صدر کے دفتر نے بشارالاسد کی شہر چھوڑنے کی تردید کردی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا صدر بشارالاسد دارالحکومت میں ہی ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج کے دستوں نے دمشق کے گرد پوزیشنیں چھوڑ دیں ہیں۔فوج کی جانب سے پوزیشنیں چھوڑنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دمشق کے اطراف میں آہنی دیوار کھڑی کردی ہے۔ شامی افواج کی جنرل کمان کے ترجمان نے ویڈیو بیان میں شہریوں سے کہا نے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، اپنی فوج پر بھروسہ رکھیں،فوج باغیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔