ہکلا انٹرچینج اٹک کے مقام پر امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے شرپسندوں کے تشدد سے مظفرگڑھ پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا !!
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سنئیر پولیس افسران کی شہید کے نماز جنازہ میں شرکت، شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات عمل میں لائیں گے، واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور