پاکستان بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

27 اکتوبر یوم سیاہ ،، کشیمریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ریلی ،،دفترخارجہ سے ڈی چوک تک مارچ ،، وزیرامورکشمیرامیرمقام کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اورشرمناک عمل کو ہمیشہ سیاہ دن کے طورپریاد رکھا جائے گا ، مشال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری دہشتگرد فوج کا مقابلہ کررہے ہیں ، بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی ۔۔ ریلی میں کشمیریوں، عام شہریوں، سکولوں کے بچوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے دفترخارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا،ریلی کے شرکاء نے کشمیراورپاکستان کے جھنڈے ،، پلے کارڈز اوربینرزاٹھا رکھے تھے ۔۔ وفاقی وزیر امور و کشمیر امیر مقام نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر اورفلسطین میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔۔ ،، امیر مقام مشال ملک نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا ،کہا کہ کشمیری ایک دہشتگرد فوج کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوجائے گا ۔۔ ،، مشعال ملک شرکا نے کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہارکیا ۔۔ ،،، شرکا کل جماعتیں حریت کانفرنس کے ڈپٹی کنوینئر فاروق رحمانی سمیت دیگرنے بھی ریلی سے خطاب کیا، چیئرمین کشمیرکمیٹی رانا قاسم نون بھی شریک ہوئے۔۔

مظفرآباد

یوم سیاہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے بڑے حصے پر فوجی قبضے ۔عوام ک آزادی اور حق خودارادیت سے محروم رکھنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے 77 سال مکمل ہونے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں آزاد کشمیر میں بھارت مخالف احتجاج مظاہرے اور ریلیوں نکالی گئیں مظاہرین کا عالمی برادری سے بھارتی مظالم بند کرانے اور کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دینے کا مطالبہ ۔ منقسم ریاست جموں وکشمیر پر بھارتی فوج قبضے ،لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام اور مقبوضہ کشمیر میں روز بروز بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف آج آزاد کشمیر،پاکستان،مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں ۔بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں پاسبان حریت جموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے آزاد چوک سے گھڑی پن چوک تک بھارتی فوج کے انخلاء کیلئے ریلی نکالی ریلی سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق اور حریت رہنماؤں نے خطاب کیا ۔۔کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام چھتر چوک میں شہداء کی یاد گار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی مظفرآباد کے ہاکی اسٹیڈیم میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اقوام عالم سے آزادی اور حق خودارادیت دلانے کا وعدہ پورا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ۔

مظفرآباد یوم سیاہ کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ فوجی تلسط ، آزادی اور حق خودارادیت سے محروم عوام کی غلامی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے 77 سال مکمل ہونے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے ۔ کشمیر پر بھارتی فوج قبضے ،لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام اور مقبوضہ کشمیر میں روز بروز بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف آج آزاد کشمیر،پاکستان،مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم احتجاج مظاہرے کریں گے ۔بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد کے ہاکی اسٹیڈیم میں احتجاج جلسہ ہو گا ۔کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام یاد گار شہداء چھتر سے ریلی نکالی جائے گی ۔پاسبان حریت جموں وکشمیر آزادی چوک مظفرآباد بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں. بھارتی جارحیت کی طرف مبذول کرائیں گے ۔

باغ آزاد کشمیر ی/یوم سیاہ باغ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پہ سیدالشہداء چوک میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز مہاجر کیمپ سے کیا گیا احتجاجی ریلی میں ضلعی آفیسران مہاجرین مقبوضہ کشمیر تاجروں شہریوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی شرکاء ریلی نے ھاتھوں میں بینرز اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کررھے تھے ریلی سیدالشہداء چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ھوگی ریلی سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر پہ 77سال سے جاری بھارتی قبضہ اور کشمیریوں پہ مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گئے اور مقبوضہ کشمیر پہ بھارتی تسلط ختم تو گا

سدھنوتی کے ضلعی ہیڈکوارٹر پلندری میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں سول سوسائٹی ، تاجران ، ضلعی آفیسران ، عصری و دینی تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلباء سمیت دیگر نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت سپرنٹینڈنٹ پولیس سدھنوتی سردار ساجد عمران اور چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار سلیم محمود نے کی۔ ریلی کوٹلی چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ریلی میں سیاسی جماعتوں کے راھنماوں، مدرسہ تعلیم القرآن پلندری کے اساتذہ کرام اور طلباء،پولیس کے افسران و نفری اور صحافی بھی شریک ہوئے ۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لیے ایک سیاہ ترین دن ہے، اس دن1947 میں ہندوستان نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک حصہ پر جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ کا آغاز کیا تھا اور آج تک اس قبضہ کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام جدوجہد کر رہے ہیں، ہندوستان گزشتہ 77 سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جان، مال ، عزت اور عصمت محفوظ نہیں رہی، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی ہئیت کو بدلنے کے لیے ہندوستان کے لوگوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے جبکہ تمام حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے،ہندوستان کا جبر اور ظلم مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جذبہ آزادی سرد نہیں کر سکا.مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر اور حریت پسند عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد ہو گا

خیبرپختونخوا اسمبلی نے جموں و کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اج کا دن یوم سیاہ منانے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے قرار دادوں پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، قرار داد میں مطالبہ خبیر پختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر قانون افتاب عالم ، وزیر اوقاف عدنان قادری، ایم پی اے مشتاق غنی، اپوزیشن ممبر احمد کنڈی سمیت دیگر کی جانب سے کشمیر سے متعلق متفقہ قرار داد پیش کی گئی جو منظور کرلی۔ قرار داد کے متن کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمّت کرتے ہیں، آرٹیکل 35A کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانیوں کو حق شہریت دینے کی مذمّت کرتا ہے، کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی کا رہی ہے کیونکہ قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہےکہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی نوے لاکھ سے زائد قابض فوج کی تعیناتی اور کالے قوانین کے زریعے ان افواج کو کشمیریوں کے قتل رام کا لائسنس دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے، اقوام متحدہ اور بین لاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ قرار داد منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا پیغام 27 اکتوبر کشمیری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، فیصل کریم کنڈی آج کے دن 77 سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں، فیصل کریم کنڈی 27 اکتوبر ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، فیصل کریم کنڈی کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، فیصل کریم کنڈی پاکستانی عوام شروع دن سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، فیصل کریم کنڈی پاکستان ہمیشہ کیطرح ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، فیصل کریم کنڈی 77 برس سے بھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کی آزادی وخودمختاری دبا رکھی ہے، فیصل کریم کنڈی بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی مظالم عالمی انسانی حقوق کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، فیصل کریم کنڈی بھارت جتنے بھی مظالم کر لے لیکن کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت اور حق آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا، فیصل کریم کنڈی عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے جاری مظالم بند کروائے. فیصل کریم کنڈی خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا ضروری ہے. فیصل کریم کنڈی انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی مظالم سے نجات حاصل کر لیں گے، فیصل کریم کنڈی بھارتی ظلم و جبر کیخلاف کشمیریوں کے عزم و حوصلہ، بلند جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور و گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈ ی نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،آج کے دن 77 سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئی۔۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔۔77 برس سے بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آزادی وخودمختاری دبا رکھی ہے۔۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی مظالم عالمی انسانی حقوق کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔۔بھارت جتنے بھی مظالم کر لے لیکن کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت اور حق آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا۔۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے جاری مظالم بند کروائے۔۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا ضروری ہے۔۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی مظالم سے نجات حاصل کر لیں گے۔۔ بھارتی ظلم و جبر کیخلاف کشمیریوں کے عزم و حوصلہ، بلند جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔

،،،، کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کوئٹہ میں سائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں پر گشت کیا ریلی میں بچوں سمیت بڑوں نے بھی شرکت کی ،، ،، اتوار کو ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلے میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جو اتحاد چوک سے بلیلی تک نکالی گئی ریلی میں 60 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ اسکولوں کے طلباء نے اس میں حصہ لیا سائیکلسٹ نے مزاحمتی بنیرز اور جھنڈے تھام رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر میں بھارتی مظالم غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار محبت کے لئے آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا اور کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ڈھائے گئے بھارتی مظالم کا سلسلہ روک دے ریلی کے اختتام پر شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے ،،،،

ڈیرہ مراد جمالی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھارت کے کالے قانوں کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منانے کےلیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں طلباء شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی وی او ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کے آفس سے ہوا۔ ریلی کی قیادت اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری اور سبز ہلالی قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مذمتی ن

عرے درج ت

ے

۔بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سےڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی زیرنگرانی اسٹنٹ کمشنر حب کے دفت سے کشمیر بلیک ڈے 27 اکتوبر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئ ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بازار کا گشت کیا کشمیر کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے بازی ک

کوئٹہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کا دن ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی* کوئٹہ،اج کا دن کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرتا ہے وزیر اعلی کوئٹہ آج ہر پاکستانی بھارت کے اس عاصبانہ قبضے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے سرفرازبگٹی کوئٹہ یوم سیاہ کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ، وزیر اعلٰی کوئٹہ آج بھی یوم حق خود ارادیت کی تحریک جاری ہے اور کشمیری عوام کا حوصلہ بلند ہے وزیر اعلی کوئٹہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے وزیر اعلی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کو منا کر ہم نے ثابت کردیا ہے کہ جب تک ہندوستان قابض ہے کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے،، تفصیلات حمنہ نثار کی رپورٹ میں کراچی آرٹس کونسل سے ریلی پریس کلب پہنچی تو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج کے دن اپنے شہداء کو یاد کرتے ہیں اور ہندوستان کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کو بھی یاد کرتے ہیں۔۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان کو سمجھنا چاہئیے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ —–صفی پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری رہنماء وقار مھدی نے کہا کہ کشمیری آج بھی آزادی کے جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کے عوام خصوصاً پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کی جدوجھد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ——وقار مہدی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت سے مطالبہ کرتے ہے کہ کشمیری عوام کے فیصلے کا احترام کرے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ساتھ کھڑے ہے۔ —–امین حق جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجھد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری کسی صورت بھی ہندوستان کے سامنے نہیں جھکے ۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ اور یہ جنگ کشمیر کی آزادی کی جنگ جاری رہیگی۔ مونٹاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے مولانا نور الحق نے کہا کہ ہم کشمیریوں پر فخر کرتے ہیں اور ان کی جدوجھد ضرور رنگ لائے گی پپپلزپارٹی کے ایم این اے عامر غفار لوم نے کہا کہ کشمیر میں رائے شماری کے سوائے کچھ قبول نہیں کرینگے۔ اس موقع پر سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو آزادی دلا کر رہے ہیں کشمیری ہمارے بھائی ہیں۔ ریلی میں شریک تمام رہنمائوں کی تقاریر کے بعد کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

شکارپور کے ڈپٹی کمشنر افس سے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شکارپور الطاف چاچڑ نے کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں پر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی کے شرکا کے کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت ظلم کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لے کر کشمیریوں کو اپنا حق دیا جائے

ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بدین شہریار حبیب کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفیس سے شہید بینظیر بھٹو چوک تک ریلی نکالی گئی 27 اکتوبر 1947 کا وہ سیاہ دن جب ھندوستان نے کشمیر میں غیرقانونی طور پر فوج اتاری اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کی ابتداء کی جو آج تک جاری ہے، آج کے دن ملک بھر یوم سیاہ کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے اس سلسلے میں بدین میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفیس سے شہید بینظیر چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری اور غیر سرکاری محکموں کے افسران و عملہ شریک ہوا ریلی کے شرکاء نے ایک بار پھر سے عہد کیا کہ کشمیر کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رہے گی

پنوعاقل میں پاکستان میں آج کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے “یومِ سیاہ” منایا جا رہا ہے۔ پنوعاقل میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد، شرکاء کا احتجاج۔ ** پنوعاقل پاکستان میں 27 اکتوبر کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر “یومِ سیاہ” منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پنوعاقل میں میونسپل کامیٹی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی میونسپل کامیٹی سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پنوعاقل پریس کلب تک پہنچی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، سرکاری ملازمین، کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے اور نہتے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کو روکا جائے۔

ملک بھر کی طرح سندھ کے ضلع سجاول میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجھتی کے طور پر ضلع بھر میں یوم سیاہ منایا گيا،ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان نعروں کی گونج سندھ کے ساحلی ضلع سجاول میں سول بھی سوسائٹی کی جانب سے مامون لاڈو چوک سے پبلک پارک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت عبدالحمید کھٹی، رشید میمن، غلام حسین میربحر نے کی، ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر انسانی تاریخ کا سیاہ دن ہے، اقوام متحدہ بھارتی افواج کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے، قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر کشمیری بھائیوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

جیکب آبادبھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں کے شرکاء نے شہر کا گشت کیا جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں شرکاء نے شہر کا گشت کیا گیا ضلعے انتظامیہ ، اتحاد اہلسنت سمیت مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اٹھائے بھارتی فوج کے خلاف نعرہ بازی کی اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کرکے بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کی آزادی کیلئے آواز بلند کرے ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری ب ھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہینگے

ضلعی انتظامیہ جامشورو کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ منایا گیا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے ہر سال 27 اکتوبر یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ یہ دن 27 اکتوبر 1947 کو شروع ہونے والے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کی برسی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس قبضے کو کشمیری عوام کے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں برقرار ہے پاکستان میں اس دن کو کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان کی قیادت میں کوٹری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سے اللہ والا چوک کوٹری تک نکالی گئی ریلی بھی اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں بھارت کو اس کی زیادتیوں کے لیے جوابدہ بنانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور وہ تنازعہ کے پرامن حل کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ضلع نوشہروفیروز میں میونسیپل کمیٹی افس سے یوم سیاہ کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عزیز الرحمن کلہوڑو چیئرمیں میونسیپل کمیٹی نذیر احمد میمن نے کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں پر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی کے شرکا کے کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت ظلم کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لے کر کشمیریوں کو اپنا حق دیا جائے


میرپورخاص میں یوم سیاہ پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گی ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پریس کلب پر پہنچ کر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیر میں جاری بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کیا ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کشمیر میں روندھ رکھا ہے۔کشمیریوں سے انکا حق خود ارادیت چھینا گیا ہے۔جس کی مزمت کرتے رہیں گے۔شرکاء کا مطالبہ تھا کہ بھارت سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔


کندھ کوٹ کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں صوبائی رہنما حافظ نصر اللہ چنہ اور ضلعی امیر غلام مصطفیٰ میرانی کی قیادت میں لوگوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے دن کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کی مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے مطابق جلد آزادی کی روشنی کا سورج طلوع ہوگا۔

گھوٹکی : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے نیشنل پریس کلب اوباڑوں تک ریلی نکالی گئی گھوٹکی: ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صہیب الہی نے کی ریلی میں ریلی میں ٹاون ملازمین اور شہری شریک ہوئے گھوٹکی : ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان والے ہاتھوں میں پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے گھوٹکی:27اکتوبروْہ سیاہ دِن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر پر ظلم وستم کاآغاز ہوا، اسسٹنٹ کمشنر صہیب الہی گھوٹکی: اس دن ہندوستان نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اور تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی : ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بازی کی

شکارپور کے ڈپٹی کمشنر افس سے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شکارپور الطاف چاچڑ نے کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں پر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی کے شرکا کے کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت ظلم کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لے کر کشمیریوں کو اپنا حق دیا جائے


اٹک میں کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر واک اور تقاریب کا اہتمام کیاگیا ،شرکاء کی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اٹک میں کشمیرکےیوم سیاہ کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اے سی ،ٹی ایم او خان ،مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے شرکت کی واک کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دےپاکستانی عوام بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جس سے بھارت سفار تی معاذ پر تنہا رہ گیا ہےضلع بھرکی تمام تحصیلوں میں ریلیز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔