گلگت/ پیکج گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا چلغوزہ بیرون و اندورن ملک بے حد پسند کیا جاتا ھے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی چلغوزے سے حاصل ھوتی ھے چلاس دیامر میں چلغوزہ مارکیٹ کی رونقیں عروج پر ہیں جہاں بڑی مقدار میں چلغوزہ کون سے نکال کر بیرون و اندورن ملک منڈیوں میں بھیجا جارہا ھے ۔ دیامر کا چلغوزہ کھانے میں لذیذ ھونے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ھے منڈی میں ایک کلو کی قیمت چار سے چھ ھزار روپے تک پہنچ گئی ھے ۔ ۔ دیامر کے جنگلات سے سالانہ پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کا چلغوزہ پیدا ھوتا ھے ۔ چلغوزہ ایک سوغات ہی نہیں بلکہ ھزاروں افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ھے