مظفرآباد /نیلم آتشزدگی آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ جاگراں شال شدید آتشزدگی کے نتیجہ میں 10 ریائشی مکانات 2 دکانیں خاکستر ہوگئیں جبکہ 12 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا آگ رات کے پچھلے پہر ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پورے محلے کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان اختر ایوب کے مطابق ریسکیو 1122 ،ڈی ڈی ایم اے،پولیس اور انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا ہے ۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان خاکستر ہوگیا ۔ڈپٹی کشمیر نیلم ندیم جنجوعہ نے متاثرین کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔