پولی کلینک ۔۔۔ ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا گیا

پولی کلینک ۔۔۔ ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں جاپان کے تعاون سےڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کیا گیا ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں واقع پولی کلینک ہسپتال میں جاپان کے تعاون سے ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا گیا ۔ کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کےلئے وزارت صحت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولی کلینک ہسپتال میں جاپان کے تعاون سے ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل ایکسرے روایتی فلم کی نسبت بہت زیادہ امیج کوالٹی فراہم کرتے ہیں ، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی فوری طور پر اعلیٰ تصویری معیار پیدا کرکے ورک فلو کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مریضوں کو ریڈیولاجیکل کی اعلی معیار کی سروسز میسر ہوں گی ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بڑھانے کیلیے پر عزم ہیں ، ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ، صحت کے شعبے کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔