نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، اسلام آباد کے کے مطابق پولیو کے چار مذید کیس سامنے آگئےہیں ۔ محکمہ۔صحت کے مطابق بلوچستان کے تین بچوں میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے جن۔میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کی تصدیق ہوئی بلوچستان میں متاثرہ تین بچوں میں پشین کی ایک بچی شامل ہےجبکہ چمن کا ایک لڑکا جس میں 28 ستمبر کو علامات ظاہر ہوئیں اسی طرح نوشکی کا ایک لڑکا جس میں 26 ستمبر کو علامات ظاہر ہوئیں، nets متاثرہ بچہ لکی مروت سے ہے اسی طرح ایک بچی ہے جس میں 29 ستمبر کو علامات ظاہر ہوئیں۔رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی سال رواں میں پولیو کے بلوچستان سے 20، سندھ سے 10، کے پی کے 5 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہیں nets واضح رہے کہ اس سال نوشکی اور لکی مروت سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے اور چمن اور پشین سے دوسرا کیس ہے محکمہ صحت کے مطابق نوشکی افغانستان کی سرحد پر واقع ہے اور کوئٹہ اور مستونگ کے اضلاع سے متصل ہے جہاں حالیہ مہینوں میں ماحولیاتی نمونوں میں ڈبلیو پی وی 1 مثبت آیا ہے، جو وائرس کی گردش کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ لکی مروت میں بھی حال ہی میں متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔ nets یاد رہے کہ پورے 2023 اور 2024 کے اوائل میں بلوچستان اور جنوبی کے پی میں مہم کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں مقامی سطح پر احتجاج، عدم تحفظ اور کمیونٹی بائیکاٹ کی وجہ سے مہمیں یا تو لڑکھڑا گئیں یا ملتوی کر دی گئیں، جس سے ایسے بچوں کی ایک بڑی تعداد رہ گئی جو وائرس کی منتقلی کو برقرار رکھ سکتے تھے۔