وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع پشین میں کام نہ کرنے کے عادی 65 اساتذہ کو برطرف کردیا گیاہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع پشین میں کام نہ کرنے کے عادی 65 اساتذہ کو برطرف کردیا گیاہے جو عرصہ دراز سے گھر بییٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا تسلسل جاری ہے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ضلع پشین میں کام نہ کرنے کے 65 عادی اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے گھر ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 800 عادی اساتذہ کی برطرفی کا حکم بھی دیا برطرفی کے لئے ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہوگی وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا ہر بند اسکول کھلے گا اور صوبے کے ہر علاقے میں جائیں گے اور ہر بچہ اسکول جائے گا