سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا

اسلام آبادشہید سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا کر دی گئی پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے شہید سب انسپکٹر حیدر علی کو سلامی پیش کی گئی سب انسپکٹر حیدر علی شاہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آبادپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر حیدر علی کے بیٹوں سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیاوزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید سب انسپکٹر حیدر علی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر حیدر علی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ آپ کے والد نے شہادت کا بلند رتبہ پایا اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں۔ شہید سب انسپکٹر حیدر علی اسلام آباد پولیس کا بہادر سپوت تھاہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر حیدر علی کے جسد خاکی پر پھول رکھےپولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے شہید سب انسپکٹر حیدر علی کو سلامی پیش کی گئی سب انسپکٹر حیدر علی شاہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے