ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 8 جولائی تک کیس ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کی ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں دلائل دئیے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 1992 اور1994 کی سپریم کورٹ کی ججمنٹ غیر موثر ہے ۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا میں یہ نہیں کہا کا عدت کا دورانیہ 90 دن ہے ۔ سپریم کورٹ نے 39 دن بعد اپنے فیصلے سے عورت کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عدت میں نکاح کیس کے گواہان کا زکر کیا گیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں بتایا کہ مفتی سعید نے اپنے ہی بیان میں کہا تھا کہ اس معاملے میں عورت کی گواہی بڑی ہے لیکن بعد میں انہوں نے عدالت سے جھوٹ بولا ۔ اور خاور مانیکا نے بھی اس کیس سے پہلے ایک ویڈیو بیان میں بشری بی بی کو سابقہ اہلیہ کہا لیکن بعد میں جھوٹ کا سہارا لیا ۔ جج افضل مجوکہ نے تمام وکلا کو 8 جولائی تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی