کراچی
چاند رات کوفیملی کے ہمراہ شاپنگ کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسٹیٹ بینک کےریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے دوران علاج دم توڑدیا۔ گلشن معمار میں اپنے گھر جاتے ہوئے گاڑی نہ روکنے پر ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالےاسٹیٹ بینک کے ریٹائرڈایڈیشنل ڈائریکٹر 59 سالہ وسیم الرحمان نے دوران علاج مقامی نجی اسپتال میں دم توڑدیا
مقتول وسیم الرحمن سیکٹر وائی تھری گلشن معمار کے رہائشی تھے۔وقوعے کے وقت اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ان کو کمرمیں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔مقتول کی نماز جنازہ گھر کے قریب واقع مسجد عمار بن یاسر میں ادا کی گئی