راولپنڈی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے موبائل سروس معطل آئندہ 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی
شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد میں آئندہ دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

فیصلے کے تحت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر دو یا دو سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گا راولپنڈی میں رینجرز کی 4 کمپنیاں تعینات کردی گئی، نوٹیفیکیشن

اٹک میں رینجرز کی 2 کمپنیاں اور ایف سی کی 10 پلاٹون تعینات کردی گئی، نوٹیفیکیشن

لاہور میں 5 اکتوبر کو رینجرز تعینات ہوگی، نوٹیفیکیشن
ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔

اسلام آباد پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت مصروف عمل ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔

امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

سفر کرتے ہوئے راستوں کی بندش کی پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری کو مد نظر رکھیں۔

ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 اور پکار 15 سے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔

شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔