صوبہ بھر میں غیر مجاز افسران کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہونے کا انکشاف۔۔محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی صوبے کے غیر مجاز افراد سے سینکڑوں گاڑیوں کی واپسی کےلئے کاروائی کا فیصلہ ۔پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات ۔گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔۔ اینکر ریڈ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے غیر مجاز افراد سے سینکڑوں گاڑیوں کی واپسی کےلئے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کی ہدایت پرانٹیلی جنس سمیت ایکسائز کے تمام اسکواڈز کو فہرستیں فراہم کر دی گئیں۔پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات کی جائیں۔گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ان کے گھروں پر چھاپہ مارےجائینگے۔ گاڑیوں کی ریکوری کےلئے لیڈی کانسٹیبل کی خدمات لی جائیں گی۔اس دفعہ ہر صورت غیرمتعلقہ افراد سےگاڑیاں ریکور کی جائیں گی۔گاڑیوں کی ریکوری کےلئےکاروائیاں 2 دن بعد شروع کی جائے گی ۔محکمہ زارائع کے مطابق اہلکاروں کو گاڑیوں میں موجود فیملی ممبران کے ساتھ مثبت رویہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔فیاض علی شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ ایکسائز گاڑیوں کی ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اور وزیراعلی کے احکامات پر اس دفعہ ہر صورت غیر مجاز افراد سے سرکاری گاڑیوں کی ریکوری کرینگے۔