چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے کیلئے چھ ریگولر اور ایک ایڈہاک ججز پر مشتمل بنچز تشکیل دے دیئے۔ بنچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا۔ وی او سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا. آئندہ ہفتے کیلئے چھ ریگولر اور ایک ایڈہاک ججز پر مشتمل بنچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں. بنچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا. بنچ دو میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی جبکہ بنچ تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا. بنچ چار میں جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید اور بنچ پانچ جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا. بنچ چھ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد جبکہ ساتواں بنچ دو ایڈہاک ججز جسٹس سردا طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل مقدمات کی سماعت کرے گا.