شیر افضل خان مروت کی جانب سے فارم ہاؤس پر آرڈی اے کی کاروائی کے خلاف پٹیشن پر سماعت عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا مسترد کردی

راولپنڈی پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کی جانب سے فارم ہاؤس پر آرڈی اے کی کاروائی کے خلاف پٹیشن پر سماعت عدالت نے دلائل سماعت کے بعد پولیس کو درخواست پر قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پٹیشن پر سماعت کی شیر افضل مروت کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ڈی جی آرڈی اے سیف انور جبہ دو ڈائریکترز دیگر عملے اور 80 پولیس اہلکاروں سمیت اے ایس پی صدر زینب کے خلاف اندراج مقدمہ کی استدعاکی پٹیشنر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آرڈی اے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غیرقانونی طور پر کٹاریاں ویلج میں واقع فارم ہاؤس منہدم کردیا۔۔ملک فیصل ایڈووکیٹ نے کہا کہ دو مرکزی گیٹ سمیت فارم ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کی ۔آرڈی اے کی کاروائی غیرقانونی اور محض سیاسی انتقامی کاروائی تھی تمام کاروائی ڈی جی آرڈی اے کی نگرانی میں پولیس کی مدد سے کی گئی وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں و خاتون افسر سمیت آرڈی اے حکام و عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائےاسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شاہد منیر اور لیگل ایڈوائزر آرڈی اے وقار الیاس کی جانب سے پٹیشنر کونسل کے دلائل کی مخالفت کی وکلاء سرکار نے کہا کہ متعلقہ فارم ہاؤس پر قانون کے مطابق کاروائی کی گئی ۔ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا مسترد کی جائےعدالت نے دلائل سماعت کے بعد پولیس کو درخواست پر قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی