15,14 اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں کانفرنس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن پلان

15,14 اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں کانفرنس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن پلان

  • ⁠جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے ، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔
  • ⁠لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات ، چک بیلی روڈ ، چکری انٹرچینج، موٹروے ، ٹیکسلا استعمال کریں۔
  • ⁠مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
  • ⁠فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی
  • ⁠بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں
  • ⁠راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں
  • ⁠زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گی
  • ⁠کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں ⁠• پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج، موٹر وے استعمال کریں۔
  • ⁠لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج ، موٹر وے استعمال کریں۔

نوٹ:۔ مورخہ 14، 15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔