نیتن یاہو نے جنگ کا نام بدل کر آرماگیڈن (جنگ آرماگیدون) یعنی “قیامت کی جنگ” رکھ دیا
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے کابینہ کے متعدد وزراء کو فوری مشاورت کے لیے اپنے دفتر میں بلایا.
اس نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ نیتن یاہو نے جنگ کا نام “آہنی تلوار” سے بدل کر “قیامت کی جنگ” رکھنے کی تجویز پیش کی.
واضح رہے کہ جنگ آرماگدون وہ جنگ ہے جو عہد قدیم و جدید اور اسلامی روایات کے مطابق حضرت مہدی کے آنے سے پہلے لڑی جائے گی اور اس کی وجہ سے کئی ملین لوگ مارے جائیں گے .