سندھ ہائیکورٹ فیڈرل اُردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کی درخواست ،عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا فیڈرل اُردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں درخواست گزار طلبہ کاکہناتھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ شعبہ قانون کی فیس اب پانچ سالوں کیلئے صرف 15 ہزار بڑھائی جائے گی، عدالتی حکم کے مطابق اب سالانہ فیس میں صرف دس فیصد کا اضافا کیا جائے گا،یونیورسٹی نے طلبہ کی فیسوں میں 50 فیصد کا اضافا کیا تھا، ہر سیمسٹر پر فیس بڑھائی جاتی ہے جو نا قابل برداشت ہے، فیسوں میں بڑے پیمانے میں اضافے سے طلبہ پریشان ہیں، عدالت نے طلبہ کا داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے طلبہ کا داخلہ فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے، یونیورسٹی نے طلبہ کا داخلہ منسوخ کیا تھا، درخواست وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی