وفاقی اورصوبائی حکومتی ادارے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے 2کھرب 56ارب کے نادہندہ ہونے کا انکشاف

وفاقی اورصوبائی حکومتی ادارے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے 2کھرب 56ارب کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ،،جون 2024تک ڈیکسوز کے نادہندہ سرکاری ادارے کی تفصیلات سامنے آگئیں، وزارت توانائی بجلی ڈویژن نے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروادیں وزارت توانائی بجلی ڈویژن کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے ڈیسکوز کی 47 ارب 81کروڑ کی نادہندہ ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں 1کھرب 51 76کروڑ کے نادہندہ نکلے۔۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکموں نے ڈیسکوز کو 56ارب 77کروڑ کے نادہندہ ہیں ۔حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکمہ جات کے بجلی کے کنکشن معطل نہیں کرتے۔ ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنیکشن کاٹنے کے نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت لیسکو کی چھ ارب 67 کروڑ ،گیپکو کی دو ارب 82 کروڑ روپے کی نادہندہ، فیسکو کے ایک ارب 72 کروڑ ،آئیسکو کے 14 ارب، 13 کروڑ کے ادا کرنے ہیں۔میپکو کے دو ارب 18 کروڑ روپے ،پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑ روپے ، حیسکو کی پانچ ارب 53 کروڑ اور سیپکو کی نو ارب 13 کروڑ روپے جبکہ کیسکو کے دو ارب 40 کروڑ ، ٹیسکو کے 96 کروڑ روپے بھی واجب الادا ہیں، پنجاب حکومت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنی کی 33 ارب 5 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔خیبر پختون خوا حکومت پشاور اور ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 26 ارب 25 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، سندھ حکومت حیدراباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد کی نادہندہ جبکہ بلوچستان حکومت کوٹٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب، 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے