بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صحافی نمائندہ ہم نیوز حیات خان کھیتران کوسیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ –

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صحافی نمائندہ ہم نیوز حیات خان کھیتران کوسیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ –
حیات خان کھیتران
کے اہلخانہ کے مطابق موسی خیل میں ہونے والے افسوسناک سانحہ کی رپورٹنگ سے متعلق پوچھ گچھ کےلئے حیات خان کھیتران گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے کوہلو میں موجود دفتر میں بلایا ، بارکھان نوجوان اتحاد کے سینئر ممبرز آصف جان اور حیات شاہ کوبھی کوہلو بلایا گیا تھا تینوں کو بعد میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے ہمارا حیات خان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا- حیات خان کے دوستوں کے مطابق انہیں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔۔
ہم نیوز نے صحافی حیات خان کی بازیابی کے لئے حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی حکام سے رابطہ بھی کیا ہے۔
صحافی حیات خان کھیتران کے اہلخانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام اور صحافی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات خان کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں اور اگر حکومت اس امر خاموش رہی تو واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حیات خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہے ۔۔