ہمک میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرگئی پانچویں ڈیڈ باڈی بھی نکال لی گئی

ہمک میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے کا معاملہ ریسکیو آپریشن کے بعد پانچویں ڈیڈ باڈی بھی نکال لی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 اموات کی تصدیق کر دی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوئے،زخمی ہونے والے مزدورں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گودام سیل کرکے چھت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے

انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے،انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی

اسلام آباد
ہمک کی حدود میں گودام چھت گرنے کا معاملہ
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گودام سیل کرنے کا فیصلہ
ایک مزدور کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
ڈی سی اسلام آباد خود جائے حادثہ پر پہنچ گئے
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی نگرانی
چھت گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، ڈی سی اسلام آباد
زخمی ہونے والے 3 مزدوروں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، عرفان میمن
ملبے تلے دب جانے والے مزدور کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، عرفان میمن
چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں 4 مزدور جاں بحق ہوئے، ڈی سی اسلام آباد
واقعہ کی انکوائری کے بعد وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا، ڈی سی اسلام آباد