ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کا دورہ پاکستان، اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ، ہارورڈ بزنس سکول کے 44 طلباء کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی، ہارورڈ بزنس سکول کے وفد نے 9 مختلف ممالک کی نمائندگی کی،، ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ آرمی چیف کا انٹرایکٹو سیشن ہوا ، جس میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں پہ بات چیت ہوئی ، آرمی چیف کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کے بارے میں بین الاقوامی طلباء کو آگاہ کیاگیا ، انٹرایکٹو سیشن میں جنرل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم اور تنقیدی سوچ کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے پاکستان کی وسیع صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی، جنرل سید عاصم منیر نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات کے خلاف بھی خبردار کیا، طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سمجھداری کے ساتھ اس مسئلے پر غور کریں ، ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، بین الاقوامی طلباء کا کہناتھا کہ ہمیں آج پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے کا موقع ملا، یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا تجربہ تھا ، آرمی چیف نے ہمیں پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کے بارے میں بتایا، ہم نے اْن کے ساتھ ایک دلچسپ سوال وجواب کا سیشن بھی کیا، پاکستانی نژاد ہارورڈ کی طالبہ کاکہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں جو پاکستان کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اْسے بہتر بنایا جائے تاکہ باہر کے لوگ خود پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھ سکیں اور بعد میں جہاں بھی کام کریں تو وہاں پاکستان کے مثبت روئیے کے سفیر بنیں، پاکستان آنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا ناصرف غیرملکی پاکستانی طالبعلموں کے لئے بلکہ دوسرے ملکوں کے طالبعلموں کے لئے بھی یہ ایک بہت بڑی سرگرمی تھی، بین الاقوامی طلباء نے امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک آرمی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی،،