خیبر پختونخوا بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری

خیبر پختونخوا بیوروکریسی میں اکھاڑ بیچھاڑ جاری گریڈ 20 کے افسران کو ادھر ادھر کر دیا گیا۔عابد مجید سیکرٹری ہوم کو وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج تفویض جاوید مروت کو کمشنر مردان تعنیات کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں وزراء اور بیوروکریسی میں کرپشن کے الزامات کے بعد بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر فائز بیورو کریٹ کے تبادلے جاری ہیں سیکرٹری ایریگیشن محمد طاہر اورکزی کو اپنے عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ ان کے جگہ محمد ایاز کو سیکرٹری ایریگیشن تعنیات کر دیا گیا اسی طرح جاوید مروت جن کا گزشتہ روز سیکرٹری زراعت سے تبادلہ کرکے چیرمین پروانشل انسپکشن ٹیم لگا دیا گیا تھا اج ان کو کمشنر مردان ڈویژن تعنیات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرزعابد مجید کو وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج تفویض دیا۔