لڑکی ڈوب گئی ہری پور انتظامیہ کی طرف سے ابی مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 کی پابندی بھی کام نہ آ سکی

لڑکی ڈوب گئی ہری پور ،ضلع ہری پور انتظامیہ کی طرف سے ابی مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 کی پابندی بھی کام نہ آ سکی خانپور ڈیم سے ملحقہ ندی ہرو میں نہاتے ہوئے 10 افراد ڈوب گئے پندرہ سالہ لڑکی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی لڑکی کی شناخت مسکان بی بی سکنہ گڑھی حبیب اللہ کے نام سے ہوئی لڑکی کاتعلق خانہ بدوش خاندان سے ہے خانہ بدوش خاندان ندی ہرو میں نہا رہا تھا کہ لڑکی گہرے پانی میں ڈوب گئی جبکہ دیگر افراد کو بچا لیا گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردی ڈیڈھ میں کے دوران خان پور ڈیم اور دیگر مقامات میں نہانے پر پابندی کے باوجود 30 کے قریب افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ پابندی پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے ملک محمد اقبال آج نیوز ہری پور