بھارت میں تابکاری مواد کی چوری اور فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات


بھارت میں تابکاری مواد کی چوری اور فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات ،مودی سرکار کی غیر ذمہ دار اور انتہا پسند سوچ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے جس سے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی سامنے آتی ہے،مودی سرکار کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کی بدولت آج بھارت میں عام لوگ تابکاری مواد ہاتھ میں لیے گھوم رہے ہیں

بھارت میں تابکاری مواد عام شہریوں کی دسترس میں ہونے کی خبروں کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں آ گئی،حال ہی میں بھارت کی ریاست بہار میں تین مشتبہ افراد سے تابکاری مواد ضبط کیا گیا ،مشتبہ افراد سے کروڑں کی مالیت کا پچاس گرام تابکاری مواد برآمد کیا گیا،سال 2022 میں دو بھارتی شہریوں کو نیپال میں “یورینیم مادہ” غیر قانونی طور پر رکھنے اور فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

بھارتی شہریوں نے یہ مواد مبینہ طور پر بھارت سے اسمگل کیا تھا،مئی 2021 میں ایک اسکریپ ڈیلر سے 7 کلو گرام تابکاری یورینیم بر آمد کیا گیا جس کی مالیت 210 ملین روپے تھی ، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 200 کلو گرام سے زائد جوہری اور تابکاری مادّہ مبینہ طور پر بھارتی تنصیبات سے غائب ہو چکا ہے

بھارت میں جوہری مواد کے نقصان اور چوری کے متواتر واقعات بھارتی نیوکلیئر سیکیورٹی کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں