اسرائیل نے گولان کے علاقے میں بفرزون میں اپنے فوجی جتھے جنگی سازوسامان کے ساتھ بھیج دیے۔ پانچ سرحدی دیہاتوں پر قبضہ کرکے کرفیو نافذ کردیا۔ ساتھ ہی شام میں سیکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دیں گے۔ دوسری جانب مصر نے شامی سرزمین پراسرائیلی قبضے کی توسیع کی مذمت کی ہے۔
امریکی فضائیہ نے بھی شام کے وسطی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق داعش کے 75 سے زیادہ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیاہے۔
ادھر ترکی نے بھی شمالی صوبے حلب میں کرد فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ ترک فورسز اور اس کی حامی ملیشیا نے کرد فورسز
پر حملے کیے ہیں۔