روس نے ایل جی بی ٹی کو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
قبل ازیں
روس کی ایک عدالت نے ایل جی بی ٹی کمیونٹی کو جرم قرار دینے والے نئے قانون کے تحت بارمیں کام کرنے والے 2کارکنوں کو ’انتہا پسند تنظیم‘ میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
نومبر میں روس کی جانب سے ’بین الاقوامی ایل جی بی ٹی تحریک‘ پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا مجرمانہ کیس ہے۔
اورنبرگ ٹریبونل کے مطابق دپوزبار کے آرٹ ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کے لیے احتیاطی اقدام کا انتخاب کیا گیا ہے، عدالت کے مطابق انہیں 18 مئی تک حراست میں رکھا جائے گا اورجرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
اور اب صدر پیوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد روس نے ایل جی بی ٹی کو ناقائدہ طور پر دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیم قرار دے دیا ہے اور روس میں اب ایل جی بی ٹی کی تنظیم کا کام کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کو روسیوں سمیت دنیا کی اکثتریتی آبادی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔